لاہور(آئی این پی ) پنجاب سے پی ٹی آئی کے اعجاز چودھری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 19 اگست سے 20 اگست تک جمع کروا سکتے ہیں اور 21 اگست کو امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری ہوگی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی جائے گی، جس کے بعد 26 اگست تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جبکہ اپیلیٹ ٹریبونل 28 اگست تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔