پی ٹی آئی نے اعجاز چودھری کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کر دیا

لاہور(آن لائن) پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان تحریکِ انصاف  نے اعجاز چوہدری کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ اس فیصلے کے بعد سلمیٰ اعجاز پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ کی امیدوار ہوں گی۔ پنجاب میں پارٹی کو تقریباً 100 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی پہلی لسٹ 21 اگست کو جاری ہوگی، جبکہ 23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کی جائے گی۔ اس کے بعد 26 اگست تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی، اور اپیلیٹ ٹریبونل 28 اگست تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔