گورنر سندھ کی جانب سے بارش کے متاثرین میں کھانا اور ادویات تقسیم

مشکل کی اس گھڑی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، متاثرین کی جو مدد کرسکتے ہیں وہ کریں گے،کامران ٹیسوری
کراچی(آئی این پی ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے بارش کے متاثرین میں کھانا اور ادویات تقسیم کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق چین کے شہر سوزو سے خصوصی ہدایت پر گورنر ہائوس سے کھانا، راشن اور ادویات کی تقسیم کی گئی، لیاری ندی سے متاثرہ علاقوں میں راشن اور امداد تقسیم کی گئی۔لیاقت آباد، سرجانی، یوسف گوٹھ، ایوب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں متاثرین کو کھانا فراہم کیا گیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، متاثرین کی جو مدد کرسکتے ہیں وہ کریں گے۔