پولیس کی کارروائیاں ، درجنوں ملزم گرفتار

کار چور گینگ ، ڈرون کے ذریعیمنشیات سپلائی کرنیوالے پکڑے گئے 
لاہور ( کرائم رپورٹر) لاہور میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم کارروائیاں اور اقدامات جاری ہیں۔اسلام پورہ پولیس نے کار چور گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ گاڑی بر آمد کر لی، ملزمان ٹمپرنگ کے بعد گاڑیاں فروخت کرتے تھے۔ اسی طرح ڈولفن سکواڈ نے شیرا کوٹ میں منشیات فروش اور سبزہ زار میں سنیچر کو گرفتار کرکے چرس اور چھینی گئی رقم بر آمد کی۔ہڈیارہ پولیس نے دبنگ کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ہیروئن، ڈرونز اور دیگر سامان بر آمد کیا۔ ملزمان منشیات آن لائن منگوا کر مختلف علاقوں میں ڈرون کے ذریعے سپلائی کرتے تھے۔۔علاوہ ازیں ڈولفن ہیڈکوارٹرز والٹن میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلابی صورتحال اور ڈولفن فورس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں برکی، مناواں، شاہدرہ اور بابو صابو میں ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی اور شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا