یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کی تعداد11ہزار 614ہے، پراپرٹیز کو نیلام کیا جائے گا
، مجموعی طور پر 28ارب روپے کا پیکیج دیا جارہا ہے،وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز سے ہر ماہ 60کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے، سرتوڑ کوشش کی گئی یوٹیلیٹی سٹورز فعال رہیں،یوٹیلیٹی سٹورز کی سروسز کو ملک بھر میں بند کیا جارہاہے ۔ گزشتہ رو ز میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے طارق فضل چودھر ی نے کہا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا یوٹیلیٹی سٹورز کی سروسز بند کی جائیں،وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کمیٹی بنائی،کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ کررہے تھے،4سے زائد میٹنگ کے بعدپیکیج تشکیل دیاگیا،وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کیلئے پیکیج کااعلان کیا ہے،یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو 19.5ارب روپے کا پیکیج دیا جائے گا، مجموعی طور پر 28ارب روپے کا پیکیج دیا جارہا ہے۔ان کاکہناتھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کی سروسز کو ملک بھر میں بند کیا جارہاہے ۔ یوٹیلیٹی سٹورز کی پراپرٹیز کو نیلام کیا جائے گا، یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کی تعداد11ہزار 614ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پورے پاکستان میں بند کئے جارہے ہیں۔