کارپوریشن کو سامان مہیا کرنے والی کمپنیاں دیوالیہ ہونے لگیں،مزید اشیاء کی فراہمی روک دی،حکومت نے سبسڈی کے بقایاجات کی مد میں 2 ارب ادا تاحال ادا نہیں کیے، انتظامیہ سٹورکارپوریشن
اسلام آباد (آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو ایک اور دھچکا،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اشیاء خوردونوش فراہم کرنیوالی کمپنیوں کی اربوں روپے کی نادہندہ نکلی،ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو سامان مہیا کرنے والی کمپنیاں دیوالیہ ہونے لگی،کمپنیوں نے یوٹیلیٹی سٹورز کو مزید اشیاء کی فراہمی روک دی، اشیاء کی فراہمی رکنے سے یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء کا سٹاک آئندہ چند روز میں ختم ہو جائے گا ،یوٹیلیٹی سٹورز سے ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ان کمپنیوں کا روزگار متاثر ہوگا،انتظامیہ یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو سبسڈی کے بقایاجات کی مد میں 2 ارب ادا تاحال ادا نہیں کیے، ایف بی آر نے ریفنڈ کی مد میں 12 ارب روپے ابھی تک ادا نہیں کیے۔ ذرائع کے مطابق صورتحال یہی رہی تو وینڈرز کے اربوں روپے ڈوب سکتے ہیں، حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث یوٹیلیٹی سٹورز کی مالی مشکلات گھمبیر صورت اختیار کر گئی۔گذشتہ روز حکومت نے ملک بھر میں 446 سٹورز بند کر دئیے تھے،ملک بھر کے مزید 500 سٹورز بند کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ، وفاقی حکومت نے اگست میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،ملازمین کے احتجاج کے باعث فیصلے پر فوری عمل درآمد روک دیا گیا مگر مرحلے وار پلان پر عمل جاری ہے۔