اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن اتحاد کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی، جبکہ حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور اس کے جواب میں اپوزیشن کی آئندہ حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کی مذاکرات کی پیشکش کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، جس کے بعد اپوزیشن اتحاد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی۔اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور مذاکرات کے طریقہ کار سے متعلق بھی مشاورت جاری رہی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ حکومت کے ساتھ بات چیت کو کس انداز میں آگے بڑھایا جائے اور لانگ مارچ سے متعلق آئندہ حکمت عملی کیا ہوگی۔