معاشی استحکام میں سیاسی و عسکری قیادت کا تعاون اہم ہے، وزیراعظم

معاشی استحکام میں سیاسی و عسکری قیادت کا تعاون اہم ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی حالات میں بہتری کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت کے باہمی تعاون کا اہم کردار ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معاشی استحکام کے سفر میں نمایاں کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف صنعتوں کو سبسڈی اور ٹیرف میں ریلیف فراہم کیا گیا ہے، تاہم مزید اصلاحات کی ضرورت ہے۔ معیشت میں ایکسپورٹ پر مبنی نمو لانا ہوگی، جبکہ صنعت کاری اور برآمدات پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف حکام بھی پاکستان کی معاشی پیشرفت کا اعتراف کر رہے ہیں۔