لاہور میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی، ڈی این اے نمونے حاصل

لاہور میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی، ڈی این اے نمونے حاصل

لاہور: غیر ملکی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں پولیس نے متاثرہ لڑکی اور گرفتار دونوں ملزمان کے ڈی این اے نمونے حاصل کرلیے ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان کو ڈی این اے سیمپلز کے حصول کے لیے فرانزک لیبارٹری لے جایا گیا، جہاں ان کے نمونے متاثرہ لڑکی کے سیمپلز سے میچ کیے جائیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیم فنگر پرنٹس، زیرِ استعمال برتنوں اور دیگر اشیا سے بھی شواہد اور نمونے اکٹھے کرچکی ہے، جبکہ ملزمان کے زیرِ استعمال گاڑی سے بھی فرانزک سیمپلز حاصل کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ڈیجیٹل شواہد حاصل کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔ واقعے کی تصدیق فرانزک رپورٹ کی روشنی میں ہوگی، جبکہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیس سے متعلق مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔