ایشین گیمز: پاکستان اسکواش ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: پاکستان اسکواش ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے ایشین گیمز ناگویا کے مینز ٹیم اسکواش ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم نے ہانگ کانگ کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔سیمی فائنل کے پہلے میچ میں نور زمان نے ہانگ کانگ کے لاؤ زز کوان کے خلاف پہلا گیم 10-12 سے جیتا، تاہم حریف کھلاڑی نے اگلے تینوں گیمز 3-11، 6-11 اور 5-11 سے اپنے نام کرکے پاکستان کو ابتدائی دھچکا پہنچایا۔دوسرے میچ میں محمد اشعب عرفان نے لیونگ چی ہن ہنری کو صرف 23 منٹ میں 5-11، 11-13 اور 7-11 سے مسلسل تین گیمز میں شکست دے کر مقابلہ برابر کردیا۔فیصلہ کن میچ میں ناصر اقبال نے لائی چوک نام کے خلاف پہلا گیم 10-12 سے ہارنے کے بعد شاندار واپسی کی اور اگلے تینوں گیمز 3-11، 9-11 اور 12-14 سے جیت کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا۔پاکستان جمعہ کو طلائی تمغے کے لیے بھارت یا ملائیشیا کا مقابلہ کرے گا۔