لاہور میں ریسٹورنٹس کی اسٹار ریٹنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، جس کے تحت اب تک شہر کے 92 معروف ریسٹورنٹس کو مختلف کیٹیگریز میں اسٹارز دیے جا چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 44 ریسٹورنٹس کو 5 اسٹار، 29 کو 4 اسٹار، ایک کو 3 اسٹار جبکہ 7 ریسٹورنٹس کو 2 اسٹار ریٹنگ دی گئی ہے۔حکام کے مطابق اسٹار ریٹنگ سسٹم کو عالمی معیار کے مطابق ڈیجیٹلائزڈ ایپلی کیشن سے منسلک کیا گیا ہے، جہاں خودکار نظام کے تحت فوڈ سیفٹی آفیسر کو کسی ریسٹورنٹ کی انسپکشن کا ٹاسک تفویض کیا جاتا ہے۔فوڈ سیفٹی آفیسر مقررہ وقت کے اندر انسپکشن مکمل کرے گا اور ہر مرحلے کی تصاویر کے ساتھ رپورٹ بھی اپ لوڈ کرے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ شفافیت اور غیر جانبداری یقینی بنانے کے لیے اسکورنگ کا عمل مکمل طور پر خودکار نظام کے تحت ہوگا، جبکہ معیار برقرار رکھنے کے لیے ہر ریٹنگ یافتہ ریسٹورنٹ کی ہر تین ماہ بعد دوبارہ جانچ بھی کی جائے گی۔