وینزویلا: رقص و موسیقی کے دوران زلزلہ، افریقی ثقافتی جشن میں بھگدڑ کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

وینزویلا: رقص و موسیقی کے دوران زلزلہ، افریقی ثقافتی جشن میں بھگدڑ کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

وینزویلا میں بدھ کے روز آنے والے دو طاقتور زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 589 ہو گئی، جبکہ تقریباً 2,980 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 حکام کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ ہزاروں افراد اب بھی لاپتا ہیں اور امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق زلزلے ایسے وقت آئے جب ملک بھر میں معمول کی سرگرمیاں جاری تھیں، جبکہ کئی علاقوں میں روایتی تہوار فیسٹا دے سان خوان باؤتستا کی تقریبات بھی منعقد ہو رہی تھیں۔ افرو وینزویلین ثقافت سے وابستہ اس جشن میں ہزاروں افراد سڑکوں پر ڈھول کی تھاپ پر رقص اور دیگر تقریبات میں شریک تھے کہ اچانک شدید جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی جانب دوڑ پڑے۔

 تاہم ان ویڈیوز سے کسی مخصوص مقام پر جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوتی، جبکہ حکام نے بھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعداد و شمار جاری نہیں کیے ہیں۔ بعض پرانی ویڈیوز بھی غلط طور پر اس سانحے سے منسوب کر کے شیئر کی جا رہی ہیں۔امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں اور مختلف ممالک کی ریسکیو ٹیمیں بھی وینزویلا پہنچ چکی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے مزید افراد کو زندہ نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم متاثرہ علاقوں میں تباہی کی شدت کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔