انوشکا شرما کے ایک آرڈر نے ممبئی کے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل دی

انوشکا شرما کے ایک آرڈر نے ممبئی کے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل دی

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی جانب سے شوہر ویرات کوہلی کے لیے چھولے بھٹورے منگوانے کے ایک آرڈر نے ممبئی کے ایک چھوٹے سے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل دی۔

’دہلی سے‘ نامی ریسٹورنٹ 2022 میں تقریباً 18 لاکھ بھارتی روپے کے قرض میں ڈوبا ہوا تھا اور مالکان اسے بند کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔اسی دوران کامیڈین ابھیشیک اپمنیو نے ریسٹورنٹ کے چھولے بھٹورے کی انسٹاگرام پر تعریف کی، جس کے بعد انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کے لیے یہاں سے کھانا منگوایا اور سوشل میڈیا پر بھی اس کی تعریف کی۔ریسٹورنٹ کے مالکان کے مطابق انوشکا شرما کی پوسٹ کے بعد ریسٹورنٹ پر گاہکوں کا رش لگ گیا اور کاروبار میں نمایاں اضافہ ہوا۔مالکان کے مطابق آج یہ کاروبار چار برانچز تک پھیل چکا ہے، جہاں روزانہ تقریباً 3 ہزار پلیٹس فروخت ہوتی ہیں، جبکہ ماہانہ فروخت 2 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔