ملتان: سابق ایم پی اے کے بیٹے نے بیوی بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

طارق نعیم کا بیٹا معروف گاڑی میں فیملی کیساتھ جارہا تھا، راستے میں بیوی33سالہ اقراء ،5سالہ علیان اورتین سالہ آریان کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مارلی 
ملتان(آئی این پی )ملتان کے علاقے ڈیفنس میں سابق ایم پی اے کے بیٹے نے بیوی بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق سابق ایم پی اے طارق نعیم کا بیٹا معروف گاڑی میں فیملی کے ساتھ جارہا تھا کہ راستے میں معروف طارق نے بیوی اور دو بچوں قتل کرنے کے بعد خود بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ مرنے والوں میں 33 سالہ اقراء،5 سالہ علیان اور3 سالہ آریان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور چاروں لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔ایس ایس پی آپریشن ملتان نے کہا ہے کہ قبل از وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔