خون کے لوتھڑے روکنے والی، وٹامن بی کی کمی کی دواسمیت پٹھوں کے کھچائوکی دواشامل ہے
سوزش اورشدید الرجی کے علاج والے انجیکشن کی دو کھیپ تحقیقات تک روک دی گئی ہیں:حکام
لاہور(آئی این پی )پنجاب میں 16 مختلف ادویات کے غیرمعیاری اور جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، صوبے کے مختلف میڈیکل اسٹورز سے غیرمعیاری اور جعلی ادویات پکڑی گئیں۔ رپو رٹ کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران غیرمعیاری اورجعلی ادویات پکڑی گئیں،ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹس میں متعدد ادویات کے مخصوص بیچ غیرمعیاری، ملاوٹ شدہ یا جعلی قرار دئیے گئے۔متاثرہ ادویات میں دمہ اور الرجی کی علامات کیلئے استعمال ہونیوالی دوا،خون کے لوتھڑے روکنے والی دوا، وٹامن بی کی کمی اوراعصابی مسائل کی دواسمیت پٹھوں کے کھچائوکی دواشامل ہے،سانس اورکھانسی کیشربت میں مقررہ حد سے زیادہ نقصان دہ کیمیکل کی موجودگی بھی سامنے آئی۔جانوروں کے علاج میں استعمال ہونیوالی لمپی اسکن ویکسین اور مختلف بیکٹیریل بیماریوں کی دوا بھی غیرمعیاری یاجعلی قراردی گئی،جبکہ سوزش اورشدید الرجی کے علاج والے انجیکشن کی دو کھیپ تحقیقات تک روک دی گئی ہیں،حکام نے متاثرہ ادویات کی فروخت اور استعمال فوری طور پر روکنے کی ہدایت کردی ہے۔