مجھ پر شک کیا جارہا ہے‘بک گیا ہوں:شوکت یوسفزئی رو پڑے

اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آ ئی رہنما شوکت یوسفزئی اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر آبدیدہ ہو گئے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے میرے خط سے متعلق جو کہا برا لگا،ان سے ایسی بات کی توقع نہیں تھی۔سہیل آفریدی مجھ سے بہت جونیئر ہے، میں 1996 سے پارٹی کیساتھ ہوں،آج تک پارٹی کو کبھی چھوڑا نہیں۔9 مئی کے بعد تکالیف برداشت کیں، جن لوگوں نے 9 مئی کے بعد بھی پارٹی نہیں چھوڑی ان پر شک کرنا عجیب سے لگتا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مجھ پر جو الزامات لگے ان پردکھ ہے،میں آج بھی پی ٹی آئی کی ہی بات کرتا ہوں،4اکتوبر لانگ مارچ کی بات ہوئی تومیں نے خط لکھا اور تجویز دی کہ اسے موخر کر دیا جائے۔میں پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں ہوں، اب لانگ مارچ کا اعلان ہوچکا ہے تو میں سہیل آفریدی سے پہلے پہنچوں گا۔میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہا لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 26 نومبر 2024 کو جو کچھ ہوا، اگر 24 نومبر کو مذاکرات ہوجاتے تو وہ سب کچھ نہ ہوتا۔ 26 نومبر کے لانگ مارچ کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کو مزید دو سال جیل میں گزارنے پڑے