،مذاکرات کسی ڈیل کے لئے نہیں ہورہے، اس لئے سول نافرمانی کی تحریک بھی جاری ہے
پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے عمران خان کو سزا دینے سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات تک کوئی مطالبات حکومت کو نہیں دے سکتے ۔اپنے ایک بیان میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ تحریک انصاف کو حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کو مطالبات لکھ کر دینے میں کوئی اعتراض نہیں۔ ویسے تو ہمارے مطالبات واضح ہیں کہ تمام کارکنوں کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام۔ میں نہیں سمجھتا کہ ان مطالبات کو لکھ کر دینے کی کوئی ضرورت ہے۔ مذاکرات کسی ڈیل کے لیے نہیں ہورہے، اس لیے سول نافرمانی کی تحریک بھی جاری ہے۔