حوثیوں کے خلاف ہر ممکن ذرائع استعمال کئے جائیں گے:خواجہ آصف

 روم (آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے  سعودی عرب کے حوثیوں سے دفاع کیلئے   ہر دستیاب ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق  روم کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب خواجہ آصف سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان نے یمن میں ایرانی عناصر کے خلاف فضائی حملوں میں حصہ لیا تو انہوں نے اس کا براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے اتنا کہا کہ جب میں کہتا ہوں کہ ہم سعودی عرب کے دفاع کے پابند ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہمارے پاس جو بھی ذرائع ہیں وہ سعودی عرب کے لیے دستیاب ہوں گے۔یہ بات بالکل واضح رہنی چاہیے کہ سعودی عرب کا ہر دشمن پاکستان کا دشمن ہے۔