پی ٹی آئی کے معین ریاض قریشی پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مقرر

پی ٹی آئی کے معین ریاض قریشی پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مقرر

لاہور: پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے معین ریاض قریشی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔

قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے احمد خان بھچر کی نااہلی کے بعد معین ریاض قریشی کو نامزد کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 9 مئی کیس میں احمد خان بھچر کی سزا اور نااہلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا۔