بنوں، جائیداد کے تنازع پر باپ 3بیٹوں سمیت قتل

 بنوں(خصوصی رپورٹ )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ڈومیل کی حدود میں اودین کلہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر جائیداد کے تنازعہ پر چچا زاد ملزمان نے فائرنگ کرکے باپ اور تین بیٹوں کو قتل کر دیا ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی اور دیگر مراحل مکمل کئے جا رہے ہیں۔واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔