ڈولفن سکواڈ نے 21 قانون شکن دھر لئے

 ملزموں کے قبضے سے 16 پستول، 5 رائفلیں، ایک خنجر، گولیاں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے ٹارگٹڈ کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق مختلف علاقوں میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہیایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ملزموں کے قبضے سے 16 پستول، 5 رائفلیں، ایک خنجر، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے۔ گرفتار ہونے والوں میں علی، ولید، یاسر، الطاف، نوید اور دیگر شامل ہیں، جنہیں اسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہیشہر کا امن قائم رکھنے کے لیے کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔