فلک جاوید جسمانی ریمانڈ میں توسیع

لاہور(کرائم رپورٹر)مقامی عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں چارروز کی توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرتفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست پرسماعت کی۔نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا،این سی سی آئی اے نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،ملزمہ کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔عدالت نے فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے سے تفتیش کی رپورٹ طلب کرلی