لاہور،اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پی ٹی آئی کی کارکن اور سوشل ایکٹوسٹ فلک جاوید کا ریاست مخالف ایکس پیغام سمیت 2مقدمات میں جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع کا عبوری تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے گزشتہ سماعت کے تحریری فیصلہ میں لکھاہے کہ ملزمہ فلک جاوید کا موبائل فون ریکور کرلیا گیاتاہم وہ اپنے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس کے پاسورڈ نہیں دے رہی اورتفتیش میں تعاون نہیں کررہی۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 4 اکتوبر کے احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کیس میں 7ملزموں کو چالان کی نقول تقسیم کر دیں،31اکتوبرکو آئندہ سماعت پر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائے گی جبکہ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس میں 13 نومبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی ،آئندہ سماعت 13نومبر کو ہوگی۔