والدین 2یوم کی بچی کے ٹیسٹ کرانے لائے تھے‘جلد بازیاب کرلیں گے:ایس پی سٹی
لاہور(پبلک نیوز)میوہسپتال لاہور سے مبینہ طور پر نومولود بچی کواغواء کرلیا گیا‘والدین دو یوم کی بچی کے ٹیسٹ کرانے کے لیے میو ہسپتال لے کر آئے تھے‘اطلاع ملتے ہیڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا جس کے بعد ایس پی سٹی بلال احمد ہسپتال پہنچ گئے‘ایس پی سٹی نے تمام سٹاف سے بات کی‘بچی کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے‘ایس پی سٹی بلال احمد نے کہاکیمروں کی مدد سے نامعلوم اغواء کار کی شناخت کی جارہی ہے جلد قانون کی گرفت میں ہو گی