راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ‘77 نئے مریض

راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی صلع میں ڈینگی بے قابو ہوگیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 مریض سرکاری، 52 پرائیویٹ اسپتالوں میں آئے جبکہ  ،  ڈینگی کے مجموعی مریض 570 ہوگئے ہیں۔  ضلع بھر میں ڈینگی کی کل 1499 ٹیمیں ورکنگ میں مصروف ہیں۔ ناقص رپورٹ ناقص چیکنگ غیر حاضری پر 132 ورکرز برطرف کئے گئے جبکہ کل 5220522 گھروں کی چیکنگ میں 149878 گھروں سے لاروا برآمد ہوا ہے۔