اگر اداکاری نہیں آتی تو خوبصورتی کا کیا فائدہ؟ صائمہ قریشی کا اہم بیان

اگر اداکاری نہیں آتی تو خوبصورتی کا کیا فائدہ؟ صائمہ قریشی کا اہم بیان

صائمہ قریشی نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے لیے صرف خوبصورتی کافی نہیں ہوتی، بلکہ اداکاری کی مہارت بہت ضروری ہے۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ فاطمہ ثریا بجیا نے ان سے ڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش ان کی خوبصورتی کی وجہ سے نہیں کی تھی، بلکہ ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے یہ موقع دیا تھا۔صائمہ قریشی نے مزید کہا کہ اگرچہ خوبصورتی سکرین پر نظر آنے کا پہلا موقع دیتی ہے، مگر جب تک کسی کو اداکاری نہیں آتی، صرف خوبصورتی سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی اسکرین پر چہرے کے تاثرات اور جذبات کا اظہار بہت اہمیت رکھتا ہے، اور اگر اداکار اس میں ماہر نہ ہو تو خوبصورتی کا کوئی فائدہ نہیں۔اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ کامیابی کی کنجی اداکاری کی مہارت میں ہے، نہ کہ صرف ظاہری خوبصورتی میں۔