اچھرہ: پستول صاف کرتے نوجوان کو گولی لگنے سے موت

اچھرہ: پستول صاف کرتے نوجوان کو گولی لگنے سے موت

اچھرہ مین بازار میں 16 سالہ نوجوان احسن گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

 پولیس کے مطابق، اہلخانہ نے بتایا کہ احسن کو پستول صاف کرتے ہوئے حادثاتی طور پر گولی لگی۔ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے تاکہ واقعے کی حقیقت معلوم ہو سکے۔