چین میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 55 سالہ انفلوئنسر تانگ فیجی لائیو اسٹریم کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئے۔
چائنا نیوز سروس کے مطابق تانگ اپنے سنگل سیٹ الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر کو اڑا رہے تھے کہ اچانک وہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے مقام سے ان کی لاش برآمد کر لی گئی۔تانگ کا تعلق صوبہ سیچوان کے شہر گوانگیوان سے تھا اور وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم دوئین پر اپنے تقریباً ایک لاکھ فالوورز کو لائیو پرواز دکھا رہے تھے۔رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر کا وزن صرف 115 کلوگرام اور قیمت تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار یوان (68 ہزار 400 ڈالر) تھی۔ اپنی حالیہ ویڈیوز میں تانگ نے بتایا تھا کہ ان کا ہیلی کاپٹر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اور 600 میٹر بلندی تک پرواز کر سکتا ہے۔