جلالپور پیروالا کی بستیاں 19 روز سے زیرِ آب، سیلاب متاثرین مشکلات کا شکار

جلالپور پیروالا کی بستیاں 19 روز سے زیرِ آب، سیلاب متاثرین مشکلات کا شکار

ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا کی درجنوں بستیاں گزشتہ 19 روز سے سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث مکینوں کی املاک اور فصلیں تباہ ہو چکی ہیں جبکہ متاثرہ افراد شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ مقامی آبادی نے حکومت سے فوری نکاسی آب اور بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔دریائے ستلج پر نوراجہ بھٹہ بند میں شگاف پُر کر لیا گیا ہے جس سے مزید پانی جلالپور پیروالا کی بستیوں میں داخل ہونے سے رک گیا۔ علاقے میں اس وقت ریلیف اور ٹرانسپورٹ آپریشن جاری ہے۔سیلابی پانی کے باعث ایم 5 موٹر وے ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک گزشتہ 18 روز سے بند ہے۔ حکام کے مطابق پانی میں کمی کے بعد بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔

مزید برآں، ملتان کے قریب موضع ہمروٹ بھی زیرِ آب آگیا ہے جہاں کھڑے پانی کی وجہ سے بخار اور جلدی امراض پھیلنے لگے ہیں، جس سے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔دوسری جانب، دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی سطح کم ہو گئی ہے، اور سیلاب کی شدت درمیانے سے نچلے درجے تک گر گئی ہے جہاں بہاؤ اس وقت 2 لاکھ 90 ہزار کیوسک ہے۔ باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ڈیموں کی صورتحال کے مطابق:

منگلا ڈیم 99 فیصد بھر چکا ہے۔
تربیلا ڈیم 100 فیصد بھر گیا ہے۔