پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام نے مسترد کر دیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام نے مسترد کر دیا

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شہریوں نے شدید ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی ناقابلِ برداشت ہے، اب پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے روزمرہ اخراجات اور ٹرانسپورٹ کے کرائے مزید بڑھ جائیں گے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے اور مستقبل میں استحکام کے لیے حکمت عملی اپنائی جائے۔وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق:

پٹرول کی قیمت 4 روپے 7 پیسے بڑھا کر 268 روپے 68 پیسے فی لٹر کر دی گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 4 پیسے مہنگا ہو کر 276 روپے 81 پیسے فی لٹر مقرر کیا گیا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔