حکومت کا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق سکیم میں تبدیلی پر غور

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت پرسنل بیگیج اسکیم ختم کر کے گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس سخت بنانے کی تجویز پر غور کررہی ہے ۔رپورٹ  کے مطابق وزارت تجارت نے سمری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادی ہے جبکہ ای سی سی کے اگلے اجلاس میں سمری کا جائزہ لیا جائے گا۔