نیویارک(آئی ا ین پی )پاکستان نے براعظم بلقان میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے خطے میں دیرپا امن و استحکام صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب 2013 کے برسلز معاہدے اور 2023 کے اوہرد معاہدے میں کئے گئے وعدوں پر مکمل اور خلوصِ نیت سے عمل درآمد کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کے اقوام متحدہ کیلئے نگران مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے سلامتی کونسل کے اقوامِ متحدہ کے عبوری انتظامی مشن برائے کوسوو سے متعلق ،منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پاکستانی مندوب نے یورپی یونین کی جانب سے بلغراد اور پرِسٹینا کے درمیان مکالمے کے فروغ کی مسلسل کوششوں کو سراہا