اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کو کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا، ایم کیو ایم کو جیسے تیسے مینڈیٹ مل گیا
کراچی(آئی این پی )میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کو کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا لہذا وفاق 20 ارب نہیں 200 ارب دے ہم خودشہر کو ٹھیک کریں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ ایم کیو ایم کو جیسے تیسے مینڈیٹ مل گیا ہے، جو خود سیاسی خیرات کے مستحق ہیں وہ بھی پارلیمان میں بیٹھے ہیں تاہم اگر وہ بھی کام کرنا چاہتے ہیں تو ان کیلئے بھی دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا اسلام آباد میں کوئی افسر ہو اور وہ کراچی میں کام کرے، اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کو کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا، 20ارب نہیں شہر کو 200 ارب دیں، ہم خودشہر کو ٹھیک کریں گے۔