کینسر کا علاج اور اعضا دوبارہ اگانے والی ٹیکنالوجی، ٹرمپ کے ویڈیو بیان پر تنازع

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ، جو بعد میں ڈیلیٹ کر دی گئی تھی، نے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کردیا  ۔ ویڈیو میں ٹرمپ کو کینسر کے علاج اور اعضا دوبارہ اگانے والی ٹیکنالوجی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تاہم بعد ازاں صدر ٹرمپ کی ویڈیو کی حقیقت کھل کر سامنے آئی۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اے آئی سے تیار کردہ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں میڈبیڈز   نامی خیالی طبی آلات کا ذکر کیا گیا تھا