سوات (آئی این پی )زرعی تحقیقاتی مرکز سوات نے ایروپونکس ٹیکنالوجی کے ذریعے پودے اگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے ذریعے پلاسٹک کے پائپس اور بالٹی میں پودے اگائے جا سکتے ہیں۔ زرعی ماہرین کے مطابق ایروپونکس ٹیکنالوجی کے ذریعے پودوں کی جڑیں مٹی میں نہیں ہوا میں معلق رہتی ہیں، ان جڑوں پر غذائی اجزاء کا اسپرے کیا جاتا ہے جس سے پودے تیزی سے بڑھتے ہیں جبکہ پانی کا استعمال کم سے کم ہوتا ہے۔زرعی ماہرین کے مطابق ایروپونک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس میں سائیل کا استعمال نہیں ہوتا، اس ٹیکنالوجی میں پودوں کی جڑیں زیادہ آکسیجن حاصل کرتی ہیں، جس سے وہ زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں اورکسانوں کو کم وقت میں زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے۔