ٹوکیو(آئی این پی)جاپان میں محققین نے ایک ایسا پلاسٹک تیار کیا ہے جو سمندری پانی میں چند گھنٹوں کے اندر تحلیل ہو جاتا ہے، یہ ایجاد سمندروں کو آلودہ کرنے اور آبی حیات کو نقصان پہنچانے والے جدید دور کے ایک بڑے مسئلے کا ممکنہ حل ہوسکتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ سائنسدان کافی عرصے سے بایوڈیگریڈیبل (قدرتی طور پر تحلیل ہونے والے) پلاسٹک پر تجربات کر رہے ہیں، لیکن ریکن سینٹر فار ایمرجینٹ میٹر سائنس اور ٹوکیو یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ ان کا تیار کردہ نیا مادہ بہت تیزی سے تحلیل ہوتا ہے اور کوئی باقیات نہیں چھوڑتا۔