امریکہ کا سفارتی عملے کو مقامی انفلوئنسرز، حامی افراد کے ذریعے بیانیہ پھیلانے کا ٹاسک

واشنگٹن(آئی این پی )امریکا نے دنیا بھر میں موجود اپنے سفارتی عملے کو مخالف بیانیے کے توڑ کیلئے  مربوط مہم چلانے کی ہدایت کی ہے اور اس میں مدد کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو خصوصی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے برطانوی اخبار دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سفارتی کیبل کے ذریعے دنیا بھر میں موجود امریکی سفارتی عملے کو امریکا مخالف بیانیے کے خلاف فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔اخبار کے مطابق کیبل میں سفارت خانوں کو پانچ اہم اہداف دیے گئے ہیں، جن میں امریکا مخالف بیانیے کا توڑ، معلومات تک رسائی میں اضافہ، مخالف قوتوں کی کمزوریوں کو اجاگر کرنا، مقامی سطح پر امریکا کی حامی آوازوں کو آگے لانا اور پرو امریکا بیانیے کو فروغ دینا شامل ہیں۔سفارتی عملے کو یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ وہ مقامی سوشل میڈیا انفلوئنسرز، ماہرین تعلیم اور کمیونٹی رہنماں کو اس مہم میں شامل کرے تاکہ مقامی سطح پر امریکی بیانیہ زیادہ مثر اور قابلِ قبول انداز میں پھیلایا جا سکے