وزیراعلی نے مجھے ملٹری انٹیلی جنس کی سہولت کار بھی قرار دے دیا: میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پر سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کو ان کے خلاف شکایات کی ہیں اور انہیں گمراہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علی امین نے بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ میں ایم آئی (ملٹری انٹیلیجنس) کی سہولت کار ہوں، اور یہ بھی الزام لگایا کہ میں خود کو چیئرمین پی ٹی آئی بنانے کی خواہش رکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا علی امین گنڈا پور نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرتی ہوں اور تنظیمی معاملات میں غیر ضروری مداخلت کرتی ہوں۔