سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی

آپریشن  میں زمینی فوج اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال  کیا گیا، دہشتگردوں سے امریکی ہتھیار برآمد
خضدار(آئی ا ین پی)خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، آپریشن تاحال جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے زہری میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنا پر آپریشن کیا، زہری کے ملحقہ پہاڑوں میں فتنہ الہندوستان کی موجودگی اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات تھیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے مقامی لوگوں کو ہراساں کرنے کا عمل بھی جاری رکھا ہوا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں بڑی تعداد میں گرانڈ فورسز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تیار شدہ  آی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز، امریکی ساختہ خودکار ہتھیار،  گرینیڈ،  گولیاں اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں ہیں