اداکار اور میزبان ساحر لودھی نے حالیہ انٹرویو میں اس تاثر کی مکمل تردید کی ہے کہ ان کی شکل بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان سے مشابہت رکھتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی ایسا محسوس نہیں کیا کہ وہ شاہ رخ خان جیسے دکھتے ہیں۔انٹرویو کے دوران ایک پروگرام کے میزبان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں ساحر لودھی کا چہرہ اب شاہ رخ خان جیسا لگتا ہے اور یہ دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔ میزبان نے پوچھا کہ کیا انہوں نے کوئی سرجری کروائی ہے، جس پر ساحر لودھی نے ہنس کر یہ بات رد کی اور بتایا کہ انہوں نے کبھی کوئی سرجری نہیں کروائی۔ساحر لودھی نے کہا کہ انہیں اپنی شخصیت اور شکل سے متعلق کبھی کوئی الجھن یا مسئلہ نہیں رہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی اور کو ان کی شکل شاہ رخ خان سے ملتی ہے تو وہ اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے، کیونکہ وہ اپنی اصل شناخت کے ساتھ ہی رہنا پسند کرتے ہیں۔
مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان سے ان کی ایک ملاقات ہوئی تھی، جس میں تقریباً دو گھنٹے تک گفتگو ہوئی۔ اس دوران انہوں نے محسوس کیا کہ شاہ رخ ایک شاندار فنکار اور بہترین انسان ہیں۔آخر میں، ساحر لودھی نے کہا کہ دنیا اگر انہیں شاہ رخ خان سے ملتی جلتی شکل کے طور پر دیکھتی ہے تو اس پر وہ کوئی اعتراض نہیں کریں گے اور اپنی اصل شخصیت کے ساتھ ہی خوش ہیں۔