لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ لاہور کی 122 یونین کونسلز میں ہونے والی پولیو سے بچا ئو کے ٹیکوں کی مہم کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ یہ مہم 3 نومبر تا 12 نومبر تک جاری رہے گی۔مہم کے دوران 4 ماہ سے 15 سال تک کے تمام بچوں کو فریکشنل انجیکٹیبل پولیو ویکسین لگائی جائے گی۔ صحت عملے کی جانب سے کی گئی رجسٹریشن کے مطابق ہدف شدہ یونین کونسلز میں اندازاً 16 لاکھ بچوں تک رسائی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس مہم میں 12,500 سے زائد فرنٹ لائن ورکرز بشمول آ ئوٹ ریچ ٹیمیں، فکسڈ ٹیمیں، کمیونٹی موبلائزرز، ایریا انچاجز اور یونین کونسل مینجمنٹ افسر حصہ لیں گے۔