کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے پانچویں روز 4,136 جرمانے جاری

کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے پانچویں روز 4,136 جرمانے جاری

کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد پانچویں روز 4136 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے ہیں، جس کے بعد گزشتہ 5 روز کے دوران مجموعی طور پر 22,869 چالانز بھیجے جا چکے ہیں۔

 سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے ہیں، جن کی تعداد 2737 ہے۔ اس کے علاوہ دیگر جرائم میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 812، اوور اسپیڈنگ پر 116، سرخ بتی توڑنے پر 169، موبائل فون کے استعمال پر 157، ٹنٹڈ گلاسز کے لیے 56، نو پارکنک پر 24، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 20، مسافروں کو چھت پر بٹھانے پر 20، لین لائن کا استعمال 15، رُونگ وے پر 8، اور اوورلوڈنگ پر 11 چالانز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیکس کی عدم ادائیگی اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف ایک بھی چالان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ای چالان نظام مؤثر طریقے سے فعال ہے اور شہر میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی آئے۔کراچی ٹریفک پولیس شہریوں کے تعاون سے اس نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے، تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔