یکم نومبر گلگت بلتستان کی ڈوگروں سے آزادی اور پاکستان سے وفاداری کادن ہے
راولپنڈی /اسلام آباد (آئی این پی ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے گلگت بلتستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان ملک کا اہم اور حساس ترین خطہ ہے وقت کی ضرورت ہے کہ اس خطے کو اب تمام آئینی حقوق دے کر صوبہ ڈکلیئر کیا جائے۔ جبکہ ایگزیکٹو آرڈر2018ء کے بعد تمام مجوزہ اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔یکم نومبر 1947ء سرزمین گلگت بلتستان کی ڈوگروں سے آزادی اور پاکستان سے وفاداری کادن ہے اور یہ دن گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری، اتحاد اور آزادی کی علامت ہے۔ گلگت بلتستان کے بہادر رہنمائوں اور مقامی قبائل نے اس تحریک کو کامیاب بنایا اور اپنی سرزمین کو آزاد کروایا اس موقع پر ان تمام قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان خطے کی تمام سبسڈیز اور سہولیات برقرار رکھی جائیں