نئے چیئرمین پیمرا کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل

 چیئرمین کے لئے وزارتِ اطلاعات پانچ نام تجویز کرے گی، کمیٹی ایک امیدوار فائنل کرے گی
اسلام آباد  ( آن لائن )نئے چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی تعیناتی کے لیے  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے چار رکنی پارلیمانی کمیٹی  قائم کر دی۔کمیٹی میں دو اراکین حکومت  اور دو اپوزیشن  سے شامل کیے گئے ہیں۔قومی اسمبلی سے  چوہدری شہباز بابر  (ن لیگ) اور آزاد رکن سید رضا علی گیلانی  کمیٹی کا حصہ ہوں گے، جب کہ سینیٹ سے  سینیٹر سرمد علی  (پیپلز پارٹی) اور  سینیٹر علی ظفر  (تحریکِ انصاف) کو نمائندگی دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارتِ اطلاعات و نشریات  جلد ہی پانچ ناموں پر مشتمل پینل  پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے گی۔