اقتصادی گورننس سسٹمزکے لئے کمیٹی تشکیل ، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب چیئرمین مقرر

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہبازشریف نے اقتصادی گورننس سسٹمزکے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب 15رکنی کمیٹی کے چیئرمین مقررکئے گئے ہیں،کمیٹی کاقیام وزیراعظم کے اقتصادی گورننس اصلاحات کاحصہ ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی سہ ماہی بنیادوں پراپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی،سیکریٹری خزانہ،سیکریٹری قانون،سیکریٹری منصوبہ بندی ،سیکریٹری ایس آئی ایف سی، سیکریٹری آئی ٹی،سیکریٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن،سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن،اورسیکریٹری سرمایہ کاری بورڈبھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایس ای سی پی،گورنر اسٹیٹ بینک،اور چیئرمین سی سی پی بھی ارکان کاحصہ، ہیں،ایم ڈی پیپرا،ڈی جی ٹیکس پالیسی آفس، ایڈیشنل آڈیٹر جنرل کمیٹی کوبھی کمیٹی میں بطوررکن شامل کیاگیاہے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ کمیٹی کیلئے سیکریٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کمیٹی کے لئے سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔