چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 16 دسمبر کو ہوگا

 کمیٹی  کے ارکان چیئرمین پیمرا کے انتخاب کے لئے حکومتی سفارشات کا جائزہ  لیں گے
اسلام آباد (آن لائن)  پارلیمانی کمیٹی برائے تقرر چیئرمین پیمرا کا اجلاس  16 دسمبر  کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس طلب کرنے کا حکم سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے دیا ہے۔یہ کمیٹی چار اراکین  پر مشتمل ہے، جن میں دو اراکین سینیٹ اور دو قومی اسمبلی سے شامل ہیں، اور اس میں اپوزیشن کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین چیئرمین پیمرا کے انتخاب کے لیے حکومتی سفارشات کا جائزہ  لیں گے اور اپنے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔