پاکستان کی معیشت مستحکم سمت میں گامزن ہے:وزیر خزانہ

معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے: امریکی کریٹیکل منرلز فورم کے صدر سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (آن لائن) امریکا کے کریٹیکل منرلز فورم کے صدر  رابرٹ لوئیس سٹرئیر نے وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب  سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر ، وزارتِ خزانہ اور متعلقہ اداروں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں پاکستان کے معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری، سپلائی چین کے استحکام، اور پائیدار و ذمہ دارانہ سرمایہ کاری  کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ خزانہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث  پاکستان کی معیشت مستحکم سمت میں گامزن  ہے، معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے، اور عالمی ریٹنگ ایجنسیوں  کی جانب سے مثبت اشارے موصول ہو رہے ہیں