نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
دوران گفتگو، نیویارک میں عرب و اسلامی ممالک اور امریکا کے درمیان جاری مشاورت پر بھی بات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے فوری اور پائیدار جنگ بندی کے ساتھ انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ کے تعمیری کردار اور مستقل سفارتی کوششوں کو سراہا۔اس کے علاوہ، دونوں نے ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب نے فلسطینی مقصد کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ اور دیرپا امن کے قیام پر اتفاق کیا۔