پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے.
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا ہے اور وہ بہترین کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کے خلاف مہم چلانے والے مایوسی اور ناکامی کا سامنا کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے یقین دلایا کہ سہیل آفریدی کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے اور پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔