پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے آغاز کے ساتھ ہی شہر بھر میں کرکٹ کا جنون عروج پر پہنچ گیا ہے۔
شائقین کی بڑی تعداد میچز دیکھنے کے لیے پر جوش ہیں اور ٹکٹس کے حصول کے لیے مختلف مقامات پر لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، شہریوں کی بہت بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرنے کے لیے تیار ہے۔ خاص طور پر، ٹی سی ایس گلبرگ میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے جہاں سے وہ پی ایس ایل کے ٹکٹس خرید رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹی سی ایس سے ٹکٹس کی دستیابی نے خریداری کا عمل بہت آسان بنا دیا ہے۔ اگرچہ قطاریں لمبی ہیں، مگر میچ دیکھنے اور اپنی پسندیدہ ٹیم کی حمایت کرنے کا جذبہ انہیں ٹکٹس حاصل کرنے پر مجبور کرتا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی من پسند ٹیم کی حمایت کے لیے ٹکٹ خرید رہے ہیں کیونکہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا تجربہ اور ٹیم کو سپورٹ کرنے کا جذبہ ہی منفرد اور خاص ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد کے لیے چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی کوششوں سے یہ ایونٹ کامیابی کی جانب گامزن ہے۔ اس طرح، پاکستان سپر لیگ 11 کے سلسلے میں نہ صرف کرکٹ کی محبت بلکہ عوامی جذبہ بھی عروج پر ہے، جو شہر بھر میں جشن کا سماں پیدا کررہا ہے۔